جمعہ, اکتوبر 10, 2025
تازہ ترینچین میں 8 روزہ تعطیلات کے دوران ایک کروڑ 63 لاکھ...

چین میں 8 روزہ تعطیلات کے دوران ایک کروڑ 63 لاکھ 40 ہزار سرحد پار سفر ریکارڈ

چین کے مشرقی شہر جیانگسو کے شہر نان جنگ میں مسافر پلیٹ فارم پر چہل قدمی کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی بدھ کو ختم ہونے والی 8 روزہ تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر ایک کروڑ 63 لاکھ 40 ہزار سرحد پار سفر ریکارڈ کئے گئے۔

قومی امیگریشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یومیہ اوسط سرحد پار سفر کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.5 فیصد اضافہ ہے۔

تعطیلات کے دوران غیر ملکیوں کے سرحد پار سفر کی تعداد 21.6 فیصد اضافے کے ساتھ 14 لاکھ 30 ہزار ہو گئی۔ مجموعی طور پر 7 لاکھ 51 ہزار غیر ملکیوں نے چین میں داخلہ لیا جن میں سے 5 لاکھ 35 ہزار افراد ویزا فری پالیسی کے تحت آئے۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 19.8 فیصد اور 46.8 فیصد کا اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!