جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کی نامزدگی اور علی امین گنڈاپور کے استعفے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں مقبولیت کا قلعہ کمزور کر لیا، (ن)لیگ، پیپلز پارٹی کی نورا کشتی کو عوامی سطح پر بیک برنر پر ڈال دیا گیا ہے۔
جاری بیان میں لیاقت بلو چ نے کہا کہ صوبائی حکومتیں متاثرین کی بحالی کے اقدامات کو نظر انداز کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی گندم خریداری پالیسی سے کاشتکار مطمئن نہیں ہیں، سندھ میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ واقعات قابل تشویش ہیں، حکومت ان واقعات کی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے معمول کے اقدامات کا مقابلہ غیر معمولی اندرونی استحکام سے کیا جانا چاہئے۔ دشمن نے دوبارہ کوئی شرارت کی تو قوم جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دے گی۔
