جمعرات, اکتوبر 9, 2025
انٹرنیشنلایران کے جوہری مسئلے کا واحد حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے،...

ایران کے جوہری مسئلے کا واحد حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، عباس عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی غیرملکی سفارتکاروں سے ملاقات کے بعد دارالحکومت تہران میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں-(شِنہوا)

تہران(شِنہوا)ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران کے جوہری مسئلے کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا گیا نتیجہ ہی  مسئلے کا واحد حل ہے۔

یہ بات انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتباہ کے جواب میں کہی جس میں ٹرمپ نے اتوار کو کہا تھا کہ اگر ایران اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو واشنگٹن "اس کو دیکھے گا”۔

عراقچی نے کہا کہ ٹرمپ کے پاس اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ایران کے پاس ایک مہینے کے اندر جوہری ہتھیار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف کے ساتھ جوہری مذاکرات کے 5 ویں دور میں شریک ہوئے تو انہوں نے لکھا کہ "صفر جوہری ہتھیار = ہمارے پاس ایک معاہدہ ہے۔ صفر افزودگی = ہمارے پاس کوئی معاہدہ نہیں ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ حکومت ان مذاکرات کے ریکارڈ دیکھ کر سمجھ جائے گی کہ ہم ایک نئے اور تاریخی ایران جوہری معاہدے کے کتنے قریب تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اور اس کے جوہری پروگرام کے بارے میں غلط اندازے لگانا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!