جمعرات, اکتوبر 9, 2025
تازہ ترینچین میں قومی تعطیلات کے دوران غیرملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

چین میں قومی تعطیلات کے دوران غیرملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہرکائی فینگ میں وان سوئی ماؤنٹین مارشل آرٹ سٹی  کے دورے پر سیاح سیلفی لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)یکم اکتوبر کو چین کی 8 روزہ قومی تعطیلات کے پہلے دن 70سالہ نکولائیف سرحد پار کر کے چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے سرحدی شہر مان ژولی میں داخل ہوئے۔

روسی سیاح نے کہا کہ یہ  میری طرف سےخود کو دیا گیا سالگرہ کا تحفہ ہے۔ انہوں نے خوشی سے چمکتے ہوئے چہرےکے ساتھ اپنے ہاتھ میں پاسپورٹ لہرایا جس پر داخلے کی تازہ مہر لگی ہوئی تھی۔

بچپن سے چین سے متاثر ہونے والے نکولائیف کا پڑوسی ملک کا دورہ کرنے کا دیرینہ خواب تھا۔ جب انہیں گزشتہ ماہ روسی شہریوں کے متعلق چین کی نئی ویزا فری پالیسی کا علم ہوا تو انہوں نے اپنی 70 ویں سالگرہ چین میں منانے کا فیصلہ کیا۔ وہ چین کے قومی دن پر  بالکل بروقت پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے پڑوسی ملک کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا تھا۔ ویزا فری پالیسی نے مجھے اس حوالے سے بہترین موقع فراہم کیا۔

چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) کے مطابق 76 ممالک کے سیاح یک طرفہ یا باہمی ویزا فری داخلے کے اہل ہیں جبکہ مختصر قیام کے سفر کی چھوٹ 55  ممالک تک  بڑھا دی گئی ہے۔ امریکہ اور کینیڈا سمیت 55 ممالک کے شہری  کسی تیسرے ملک کی طرف جاتے ہوئے چین میں دس دن  تک کا ویزا فری قیام کرسکتے ہیں۔

اس سال کے شروع میں چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ نے اس وقت دنیا کی توجہ حاصل کی جب ایک امریکی انفلوئنسر  آئی شو سپیڈ کی اس شہر سے براہ راست نشریات کو ایک کروڑ سے زیادہ افراد نے دیکھا۔ انہوں نے پرجوش انداز میں کہا کہ یہ شہر حقیقت میں ایک سائبر شہر ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس سال جنوری سے اگست تک چھونگ چھنگ میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں82.48 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔

اس سال قومی تعطیلات کے دوران اس شہر میں غیرملکی سیاحوں کی آمد بھی جاری رہی۔ ان میں سے ایک سپین کے شہری انتونیو بھی ہیں، جنہوں نے ان قومی تعطیلات کے دوران چھونگ چھنگ کا دورہ کیا، انہیں عمارتوں کے اندر سے گزرتی ہوئی مونو ریل کا دیدہ زیب نظارہ بہت پسند آیا جسے انہوں نے اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا۔

جہاں چھونگ چھنگ نے  اپنی جدید بلند وبالا عمارتوں سے لوگوں کو حیران کر دیا، وہیں چین کے شمالی صوبے شنشی نے صدیوں پرانے لکڑی کے پاگوڈا اور مندروں کے ذریعے ایک تاریخی سفر پیش کیا۔

تائی یوآن شہر میں قدیم تعمیرات کےشوقین ہسپانوی سیاح سرجیو کو وسط خزاں کے تہوار کی غیر متوقع گرمجوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا، امیگریشن اہلکاروں کی طرف سے ایک مون کیک اور ثقافتی بروشر پیش کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!