بدھ, اکتوبر 8, 2025
انٹرنیشنلمسجد اقصی کی بے حرمتی، اسرائیلی وزیر بن گویر کی ایک بار...

مسجد اقصی کی بے حرمتی، اسرائیلی وزیر بن گویر کی ایک بار پھر مسجد میں داخل ہوگئے

اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر ایک بار پھر پولیس کی بھاری نفری کیساتھ مسجد اقصی کی بے حرمتی کرتے ہوئے مسجد کے صحن میں داخل ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بن گویر کی قیادت میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے باب المغاربہ(مراکشی دروازے) کے راستے مسجد اقصی کے احاطے میں داخل ہو ئے اور تلمودی رسومات انجام دیں۔

یہ واقعہ یہودیوں کے مذہبی تہوار عید العرش کے دوسرے دن پیش آیا۔ آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں اپنی مذہبی رسومات کے حصے کے طور پر پودوں کی قربانیاں بھی اٹھا رکھی تھیں۔

یاد رہے اسرائیلی قابض انتظامیہ یہودی تہواروں کو بہانہ بنا کر القدس میں کشیدگی کو بڑھاوا دیتی ہے۔ ان تہواروں کے دوران شہر کے داخلی راستے بند کر دیے جاتے ہیں، مقدس شہر کو فوجی چھانی میں بدل دیا جاتا ہے، فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں، نمازیوں اور مرابطین کو نشانہ بنایا جاتا ہے، جبکہ آبادکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کر کے انہیں مسجد کے اندر تلمودی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنا وجود مسلط کر سکیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!