اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید12 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقوں الصبرہ اور تل الہوا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جبکہ الشیخ رضوان اور الشاطی کیمپ پر بھی شدید بمباری کی گئی۔
