بدھ, اکتوبر 8, 2025
تازہ ترینسنکیانگ میں جدید مشینوں سے کپاس کی کٹائی میں اضافہ

سنکیانگ میں جدید مشینوں سے کپاس کی کٹائی میں اضافہ

چین کے سب سے بڑے کپاس اگانے والے خطے سنکیانگ میں کٹائی کے موسم کا آغاز ہو گیا ہے۔

سنکیانگ چین میں مشینی کاشت کے شعبے میں طویل عرصے سے آگے ہے۔ یہاں کپاس کی کاشت مکمل طور پر اور کٹائی تقریباً نوّے فیصد مشینوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (چینی): ما ژانہوئی،کاشتکار کپاس ، ماناس کاؤنٹی

"اس سال ہمیں جو زمین ملی ہے اسے اعلیٰ معیار کے کھیتوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ پانی اور کھاد کے بہتر استعمال سے ہمارے اخراجات میں خاصی کمی آئی ہے۔ خودکار نظام، پانی اور کھاد کا مشترکہ سسٹم، ڈرونز اور بروقت کیڑوں پر قابو پانے جیسے اقدامات نے بہت مدد کی ہے۔ حکومت کی معاونت سے پچھلے دو برسوں میں ہماری پیداوار 300 سے 400 کلوگرام فی مُو سے بڑھ کر تقریباً 500 کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔”

سنکیانگ کے زرعی حکام کے مطابق اس سال کپاس کی کٹائی کے لیے سات ہزار پانچ سو سے زائد مشینیں تعینات کی جائیں گی جن میں تین ہزار ایک سو سے زیادہ مشینیں مختلف علاقوں میں خدمات سرانجام دیں گی۔

ساوٴنڈ بائٹ 2 (چینی):ژاؤ ہاؤ، سرکاری اہلکار مقامی قصبہ

"مؤثر اور محفوظ کٹائی کے لیے ٹیکنیکل عملہ ہر مرحلے کی حقیقی وقت میں نگرانی کرتا ہے تاکہ مسائل فوراً حل کیے جا سکیں۔ اس طرح کسانوں کا وقت اور محنت دونوں بچتے ہیں اور فصل تیزی سے اور اعلیٰ معیار کے ساتھ کاٹی جاتی ہے۔”

سنکیانگ گزشتہ بتیس برسوں سے چین کا سب سے بڑا کپاس پیدا کرنے والا خطہ ہے۔

اُرمچی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

——————————————————-

آن سکرین ٹیکسٹ:

سنکیانگ میں کپاس کی کٹائی کے موسم کا آغاز

جدید مشینی نظام سے کپاس کی کٹائی میں اضافہ

کپاس کی کاشت مکمل طور پر اور کٹائی نوّے فیصد مشینی نظام پر منتقل

جدید ٹیکنالوجی اور حکومتی معاونت سے اخراجات میں کمی آئی ہے۔کاشتکار

فی ایکڑ پیداوار 400 کلوگرام سے بڑھ کر 500 کلوگرام تک پہنچ گئی

اس سال سات ہزار پانچ سو سے زائد مشینی کٹائیاں تعینات

تکنیکی نگرانی سے کپاس کی کٹائی کی رفتار میں اضافہ

سنکیانگ بتیس برس سے چین کا سب سے بڑا کپاس پیدا کرنے والا خطہ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!