وزیراعظم شہباز شریف نے اورکزئی میں19خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا ئیں گے۔
جاری بیان میں وزیراعظم نے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ،میجر طیب راحت سمیت پاک فوج کے جراتمند سپاہیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔وزیراعظم نے شہدا کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا ء کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔
