چینی قومی دن کی تعطیلات میں باکس آفس آمدن 1.6 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)2025 کے قومی دن کی تعطیلات کے دوران پیش کی گئی فلموں کی پری سیل سمیت مجموعی باکس آفس آمدن 1.6 ارب یوآن (تقریباً 22 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے۔
یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی 8 روزہ تعطیلات عام طور پر صارفین کے لئے فلم بینی کا مصروف عرصہ ہوتا ہے اور چین میں سینما انڈسٹری کے لئے ایک انتہائی مسابقتی دورانیہ تصور کیا جاتا ہے۔
اس سال کے قومی دن کے باکس آفس پر شاندار مقامی جنگی فلم "دی والنٹیئرز پیس ایٹ لاسٹ” سرفہرست ہے جو ہدایت کار چھن کائی گہ کی "دی والنٹیئرز” ٹرائلوجی کی آخری قسط ہے۔ یہ فلم (1950 سے 1953 تک) "امریکہ کے خلاف مزاحمت اور کوریا کی مدد کی جنگ” کے دوران میدان جنگ کی جدوجہد اور سفارتی کشیدگی کے مناظر کو موثر انداز میں پیش کرتی ہے۔
مقامی طور پر تیار کردہ فلم "ایول اَن باؤنڈ” دوسرے نمپر پر ہے جو دوسری جنگ عظیم کے دوران چین میں جاپانی حیاتیاتی جنگی یونٹ 731 کی طرف سے کئے گئے مظالم کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ فلم ان معصوم افراد کی کہانی بیان کرتی ہے جنہیں یونٹ 731 نے قید کیا اور جن پر برف میں جما دینے والے تجربات، زہریلی گیس اور ہوش میں انسانی اجسام کی چھیر پھاڑ جیسے غیر انسانی تجربات کئے گئے۔
2021 کی کامیاب فینٹیسی-ایکشن فلم کا سیکوئل "اے رائٹرز اوڈیسی II” تعطیلات کے چارٹ پر تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ فلم ایک ناول نگار کی کہانی بیان کرتی ہے جو حقیقی دنیا اور اپنی تخلیق کردہ فرضی دنیا میں بیک وقت جاری دوہرے بحران سے نبرد آزما ہوتا ہے۔
اب تک اس سال ملک بھر میں 300 سے زائد فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں جن میں تاریخ، مزاح، اینیمیشن اور ڈرامہ جیسی مختلف اصناف شامل ہیں۔
