بدھ, اکتوبر 8, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکگیانا میں دریا پر چین کا تعمیر کردہ پل ٹریفک کے لئے...

گیانا میں دریا پر چین کا تعمیر کردہ پل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

گیانا کے دارالحکومت جارج ٹاؤن میں دریائے دیمیرارا پر بنے نئے پل کا غروب آفتاب کے وقت کا فضائی منظر۔(شِنہوا)

جارج ٹاؤن(شِنہوا)گیانا میں دریا ئے دیمیرارا پر چین کے تعمیر کردہ نئے پل کو باضابطہ طور پر ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عرفان علی نے چینی کنٹریکٹر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس پل کا افتتاح ملک میں انفراسٹرکچر کی تبدیلیوں کے ایک نئے دور کی شروعات ہے۔ انہوں نے اس پل کو تجارت، صنعت اور عوامی زندگی کے لئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور کہا کہ یہ نہ صرف گنجائش میں اضافہ کرے گا بلکہ ٹریفک کی بھیڑ کو بھی کم کرے گا۔

گیانا میں چین کی سفیر یانگ یانگ نے کہا کہ یہ پل اعلیٰ معیار  کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا ایک سنگ میل  منصوبہ اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی  ایک مضبوط علامت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چینی کمپنیوں نے اس منصوبے  کی تعمیر کے دوران 300 سے زائد مقامی ٹیکنیشنز کو تربیت دی۔ 100 سے زیادہ مقامی سپلائرز کے ساتھ شراکت کی اور ہزاروں ملازمتیں تخلیق کیں۔

یہ پل دارالحکومت جارج ٹاؤن میں واقع ہے اور اب تک گیانا کا سب سے بڑا اور تکنیکی طور پر پیچیدہ ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے۔ تقریباً 2,900 میٹر طویل یہ پل دو سمتوں میں چار لینز پر مشتمل ہے، جس کی ڈیزائن رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ اور متوقع سروس لائف 100 سال ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!