چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کی مینگ چھینگ کاؤنٹی کی لیٹو ٹاؤن شپ میں کسان ایک کھیت میں فارم مشینری کے ساتھ آلو کاشت کر رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت زراعت و دیہی امور نے کہا ہے کہ اس نے دریائے زرد اور دریائے ہوائی حہ کے درمیان واقع اناج پیدا کرنے والے اہم خطے میں خزاں کی فصل کی کٹائی کو یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے ہیں۔
مسلسل بارشوں کے باعث اس علاقے بالخصوص ہینان، شان ڈونگ اور آنہوئی میں فصل کی کٹائی کا عمل خاصا سست ہو گیا ہے۔
اس صورتحال کے ردعمل میں وزارت نے زرعی مشینری کی فوری فراہمی کو ترجیح دینے اور آلات میں ضروری تبدیلیوں کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ خزاں کی فصل کی کٹائی محفوظ بنائی جا سکے۔
اب تک 2 لاکھ 44 ہزار 300 ہارویسٹر اور ایک ہزار 986 موبائل ڈرائرز اس علاقے میں بھیجے جا چکے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ اگلا مرحلہ اس خطے کے 8 صوبوں ہیبے، شنشی، جیانگسو، آنہوئی، شان ڈونگ، ہینان، ہوبے اور شانشی کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق مشینری کی مزید تعیناتی کا انتظام کرنا ہے۔
