امریکا کی ریاست الی نوائے نے ٹرمپ انتظامیہ کو نیشنل گارڈ کی تعیناتی سے روکنے کے لیے وفاقی عدالت میں درخواست دائر کر دی اس میں میں صدرٹرمپ، ہوم لینڈ سیکیورٹی وزیر کرسٹی نوئم اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو نامزد کیا گیا ہے۔
الی نوائے کے گورنر جے بی پریتزکر نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ صدارتی اقدام ایک یلغار ہے، نیشنل گارڈ کی تعیناتی فوجی قبضے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اس یلغار کا آغاز وفاقی ایجنٹس بھیج کر کیا تھا اور ہماری خواہشات کے برعکس اب جلد ہی وفاقی اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں جس میں دوسری ریاست کے فوجی دستے یہاں بھیجا جانا بھی شامل ہے۔
