منگل, اکتوبر 7, 2025
تازہ ترینسیزن 2025-26، پی سی بی کا میچ آفیشلز کا اعلان ،13 خواتین...

سیزن 2025-26، پی سی بی کا میچ آفیشلز کا اعلان ،13 خواتین امپائرز بھی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2025-26کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا ،نئے پینلز کی تشکیل کا مقصد ملک بھر میں امپائرنگ اور میچ ریفریز کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

سیزن 2025-26 کیلئے میچ آفیشلز پینل میں 13 خواتین امپائرز کو بھی شامل کیا گیا ہے، جن میں نمایاں نام سلیمہ امتیاز کا ہے۔میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10 ریفریز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پی سی بی ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 امپائرز کو شامل کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی جبکہ امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز شامل ہیں۔

پی سی بی کے ایلیٹ پینل آفیشلز میں مجموعی طور پر 18 امپائرز اور 10 میچ ریفریز کو شامل کیا گیا ہے جب کہ امپائرز کی کارکردگی کو باریکی سے جانچنے کے لیے سپلیمنٹری پینل کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سپلیمنٹری پینل 1 میں 14 جبکہ سپلیمنٹری پینل 2 میں 24 امپائرز شامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!