بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ جلد ہی ایک خاتون کو بورڈ میں بطور ڈائریکٹر شامل کیا جائے گا۔
نو منتخب صدر امین الاسلام نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ بورڈ میں صنفی توازن قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاہماری کرکٹ کے قوانین ہر سال بدلتے ہیں، مگر ہمارا آئین نہیں بدلتا۔ ہمیں اس میں تبدیلی لانی ہوگی۔
سب سے بڑی تبدیلی یہ ہونی چاہیے کہ ہمارا کرکٹ بورڈ مردوں کے زیرِ اثر ہے۔ ہمیں خواتین ڈائریکٹرز کی ضرورت ہے تاکہ صنفی مساوات قائم ہو۔
ہمیں خودمختار ڈائریکٹرز بھی درکار ہیں۔ امین الاسلام نے مزید کہا کہ وہ کرکٹ کی ترقی سے اپنی محبت کے باعث بطور صدر دوبارہ خدمات انجام دینے کو تیار ہوئے ہیں۔
انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے کلبز کو بھی ساتھ ملانے کی خواہش ظاہر کی۔
