فلسطین کی سرٹیفائیڈ ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کوچ ستائیس سالہ نادین ایوب پہلی مرتبہ تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس 2025 کے بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کریں گی۔
نادین ایوب ادب اور نفسیات میں ڈگری رکھتی ہیں، انہیں 2022 میں مس فلسطین کا تاج پہنایا گیا تھا، انہوں نے اپنی اس تاریخی شرکت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی نمائندہ ہیں جنہیں غزہ میں ناانصافی اور قتل عام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فلسطینی ماڈل نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین دنیا کے ہر فورم پر نمودار ہوگا، فلسطینیوں کے لیے اب خاموش نہیں رہا جاسکتا۔
مس یونیورس آرگنائزیشن کے ترجمان کے مطابق، یہ مقابلہ خواتین کو بااختیار بنانے اور عالمی برادری میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے وقف ہے۔ مس یونیورس 2025 کا مقابلہ 21 نومبر کو تھائی لینڈ میں منعقد ہوگا۔
