بدھ, اکتوبر 8, 2025
انٹرٹینمنٹپاکستانی بینڈ نقاب پوش کا نیا گانا قبضہ ریلیز، آمدنی غزہ کیلئے...

پاکستانی بینڈ نقاب پوش کا نیا گانا قبضہ ریلیز، آمدنی غزہ کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

پاکستانی بینڈ نقاب پوش نے اپنا نیا گانا قبضہ غزہ کی مظلوم عوام کے نام وقف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گانے کی تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدنی غزہ میں جاری امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

بینڈ کے بیس گٹارسٹ عدیل طاہر نے بتایا کہ وہ اس وقت الخدمت فانڈیشن سے عطیات کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں، جب کہ یوٹیوب ویڈیو کی تفصیل میں مصدقہ فلسطینی اکانٹس کے گوفنڈمی لنکس بھی شامل کیے گئے ہیں۔

نقاب پوش بینڈ کے مطابق وہ 2017 سے موسیقی بنا رہے ہیں، ان کا پہلا گانا بھیک 2017 میں، دوسرا خاموش ڈکیت 2019 میں اور ایک لائیو البم 2021 میں ریلیز کیا گیا۔ عمار خالد کے مطابق ہم ہمیشہ سماجی مسائل پر گانے بناتے آئے ہیں، مگر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا المیہ غزہ کے عوام کی حالت ہے، جنہیں بدقسمتی سے پوری دنیا نے تنہا چھوڑ دیا ہے، یہ گانا تقریبا ایک سال پہلے لکھا گیا تھا اور اب ایک مکمل البم کے ساتھ ریلیز ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کے بڑے فنکار غزہ کے معاملے پر خاموش ہیں، سب کی اپنی وجوہات ہوں گی مگر ہمیں یہ غلط لگا، ہم نے 6 اکتوبر کو گانا اس لیے ریلیز کیا کیونکہ 7 اکتوبر کو اسرائیل کے غزہ پر غیر قانونی قبضے کو دو سال مکمل ہورہے ہیں، یہ ہمارا انداز ہے اپنی آواز شامل کرنے کا اور امید ہے دوسرے موسیقار بھی اس کی پیروی کریں گے۔ قبضہ کی ویڈیو موبائل فرینڈلی فارمیٹ میں ایڈیٹ کی گئی ہے، جس میں بینڈ کے کسی رکن کی فوٹیج شامل نہیں ہے۔

بینڈ کے مطابق یہ ایک سوچا سمجھا فیصلہ تھا تاکہ اصل مسئلے سے توجہ نہ ہٹے، ویڈیو کی فوٹیج اس جنگ کی ناانصافی کو واضح کرتی ہے، جہاں اسرائیلی فوج جدید ہتھیاروں سے عام شہریوں کے گھروں، ہسپتالوں اور کیمپوں کو تباہ کر رہی ہے، جب کہ بہادر فلسطینی صرف پتھروں، لکڑیوں اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں۔

قبضہ بینڈ نے مزید بتایا کہ ویڈیو کا انداز جان بوجھ کر عام سا رکھا گیا تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے، کیونکہ انہیں گوگل اور میٹا کی جانب سے ویڈیوز کے مواد پر شیڈو بین کا سامنا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!