مشہور یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ نے کہا ہے کہ میری اہلیہ ایمان کوافیئرز کی افواہوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ میری اہلیہ جانتی ہیں کہ ہمارے رشتے میں ان کی کتنی اہمیت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں، حالات جیسے بھی ہوں وہ ایک دوسرے پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل فاطمہ خان نے یہ دعوی کیا تھا کہ ان کا رجب بٹ سے تعلق رہا ہے، حتی کہ انہوں نے اس حوالے سے مبینہ تحائف بھی سوشل میڈیا پر دکھائے تھے۔
تاہم، رجب بٹ نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ خان کے پاس کوئی ثبوت، پیغامات یا رسیدیں موجود نہیں۔ ان کے مطابق، یہ سب جھوٹا پروپیگنڈا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
