منگل, اکتوبر 7, 2025
پاکستانقیادت، عوامی خدمت کا اعتراف، شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا...

قیادت، عوامی خدمت کا اعتراف، شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا

وزیراعظم شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا نے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطاء کردی۔

جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو اعزاز ڈگری قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی گئی ہے۔

اس حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب میں اعلی حکومتی شخصیات، یونیورسٹی انتظامیہ، طلبا و طالبات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

یہ اعزازی ڈگری ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ سکندریہ نے وزیراعظم کو پیش کی۔

وزیراعظم اور ملکہ پہانگ نے تقریب سے خطاب بھی کیا جس میں دونوں شخصیات نے تعلیم، قیادت اور مسلم دنیا کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!