مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی کو قابل مذمت اور افسوسناک قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ ماورائے عدالت کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ صنم جاوید کی پراسرار گمشدگی آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، وزیراعلی خیبر پختونخوا نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنم جاوید پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کا واحد جرم عمران خان کا ساتھ دینا ہے، صنم جاوید پہلے بھی بہت سی مشکلات اور صعوبتیں برداشت کر چکی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ماورائے عدالت کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
