منگل, اکتوبر 7, 2025
پاکستانشکارپور، ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر...

شکارپور، ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4 مسافر زخمی، ہسپتال منتقل

شکارپور کے علاقے گائوں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی کہ زور دار دھماکہ ہوا، حادثے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات شروع کردیں۔

دوسری جانب ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!