منگل, اکتوبر 7, 2025
انٹرٹینمنٹکیلیفورنیا کے باورز عجائب گھر میں وسط خزاں تہوار کی تقریب کا...

کیلیفورنیا کے باورز عجائب گھر میں وسط خزاں تہوار کی تقریب کا انعقاد

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں ڈاکٹر سن یات۔سین کلاسیکل چینی باغ میں منعقدہ وسط خزاں تہوار  کی ایک تقریب کے دوران شرکاء کینٹنیز اوپیرا کےفن کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کے جنوبی کیلیفورنیا کے ثقافت وفنون لطیفہ کےمعروف  باورز عجائب گھر نے وسط خزاں تہوار منانے کے لئے پروگرامز کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔ اس تہوار  کا شمار چین کے نہایت اہم ترین تہواروں میں ہوتا ہے جو چاند کا نظارہ کرنے اور خاندانوں کے ملاپ کے حوالےسے جانا جاتا ہے۔

خطے بھر سےسینکڑوں افراد نے اس میں شرکت کی  تاکہ روایتی چینی رقص و موسیقی کے مظاہرے، فیشن شو، فنی  سرگرمیوں، مون کیکس کا ذائقہ چکھنے اور چینی ثقافت کے حسین رنگوں سےلطف اندوز ہو سکیں۔

شنگھائی سے تعلق رکھنے والے سیاح ژانگ جنگ، جو اپنے خاندان کے ہمراہ امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں، نے اس تہوار کو بیرون ملک منانے کو  ایک با معنی حسن اتفاق قرار دیا اور کہا کہ اس سے مجھے یہ دیکھنے کا موقع ملا کہ بیرون ملک چینی ثقافت کو کس طرح پیش کیا جاتا ہے۔

اورینج کاؤنٹی میں گارڈن گروو کی رہائشی، جنہوں نے اپنا تعارف کیٹ کے نام سے کرایا، کہا کہ انہیں روایتی چینی موسیقی اور موسیقی کے آلات پسند ہیں۔ اس طرح کے ثقافتی پروگرامز لوگوں کو متنوع روایات کے متعلق جاننے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور امریکی شہریوں کو چینی ثقافت کو سمجھنے کا راستہ دکھاتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!