منگل, اکتوبر 7, 2025
پاکستانکسی بھی موقع پر بھارت کو عبرت کا نشان بنائیں گے، خواجہ...

کسی بھی موقع پر بھارت کو عبرت کا نشان بنائیں گے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کسی بھی جگہ اور موقع پر بھارت کو عبرت کا نشان بنائیں گے، بھارت اگر دوبارہ کچھ کرے گا تو زیادہ رسوا ہوگا، رن آف کچھ پر ہم نے 6 دہائیاں قبل معرکہ جیتا تھا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے ایک ایڈونچر کیا تھا اور ذلت اٹھائی، پاکستان نے جنگ کی پہلی قسط میں کامیابی حاصل کی۔ بھارت اگر دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا تو اسے ذلت کا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی، اہل فلسطین کی قربانیاں رنگ لائیں گی، جب فلسطین کی ریاست قائم ہوگی تو یہ چیزیں درست ہوں گی، اقوام عالم کی تاریخ میں فلسطینیوں جتنی قربانیاں کسی نے نہیں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جاری احتجاج سے پیغام دیا جارہا ہے کہ آزاد فلسطین کا قیام ضروری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!