وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملائیشین لیڈر شپ کے چند سالہ اقدامات کسی معجزے سے کم نہیں، دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کا فروغ گیم چینجر ثابت ہوگا۔
پاکستان ملائیشیا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کا فروغ گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ انور ابراہیم وژنری لیڈر ہیں، ملائیشیا کی لیڈر شپ نے چند سالوں میں جو اقدامات کئے وہ کسی معجزے سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے حلال گوشت کی ایکسپورٹ کا کوٹہ 20 کروڑ ڈالر کرنے پر انور ابراہیم کے شکر گزار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہماری مشترکہ کاوشوں سے تجارت کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔
