شنگھائی کے دونوں ایئرپورٹس پر یکم سے 8 اکتوبر تک قومی دن اور وسط خزاں کے میلے کی تعطیلات کے دوران اندرون و بیرون ملک سےمسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ یہ بات شنگھائی جنرل اسٹیشن آف امیگریشن انسپیکشن نے ایک بیان میں بتائی ہے۔
اسٹیشن کے مطابق شہر کے پوڈونگ اور ہونگ چیاؤ ائیرپورٹس نے آٹھ روزہ تعطیلات کے دوران تقریباً 8 لاکھ 83 ہزار مسافروں کی آمدورفت کے انتظامات کر رکھے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 22.3 فیصد زیادہ ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): وی چونگہائی، بارڈر پولیس اہلکار، شنگھائی پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ
” "جہاں تک پوڈونگ ایئرپورٹ پر موجودہ جانے والے مسافروں کے رجحان کو دیکھیں تو جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، ملائیشیا، تھائی لینڈ، چین کے ہانگ کانگ اور مکاؤ جیسے مقبول سفر ی مقامات کے ساتھ ساتھ طویل فاصلے کی فضائی سفر کی مقبولیت میں بھی مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور جرمنی جانے والے مسافروں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔”
گزشتہ ہفتے پوڈونگ ایئرپورٹ پر پہنچنے والے غیر ملکی مسافروں کی یومیہ اوسطاً تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی جن میں سے زیادہ تر جاپان، جنوبی کوریا، امریکہ، روس اور آسٹریلیا سے آئے ہوئےتھے۔
یہ تعداد گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ ہے۔
شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن اسکرین:
چین میں قومی دن اور وسطِ خزاں میلے کی تعطیلات شروع
شنگھائی ایئرپورٹس پر 8 دن میں 8 لاکھ 83 ہزار مسافر متوقع
یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہو گی
طویل فاصلے کے سفر کے رجحان میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے
امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور جرمنی جانے والوں کی تعداد بھی بڑھی
پوڈونگ ایئرپورٹ پر روزانہ 12 ہزار غیر ملکی مسافر آرہے ہیں
زیادہ تر مسافر جاپان، کوریا، امریکہ، روس اور آسٹریلیا سے آئے
یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ ہے
