2018 سے ہواشیان کاؤنٹی کے آرتھوپیڈکس اسپتال اور روسی ایلیزاروف سائینٹیفک سینٹر فار ریسٹوریٹو ٹراماٹولوجی اینڈ آرتھوپیڈکس کے درمیان سرجیکل تعاون کا پروگرام جاری ہے۔
اس پروگرام میں ایلیزاروف تکنیک کو روایتی چینی طب کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے۔
"کم سے کم جراحی اور روایتی چینی بحالی” کے طریقے کے ذریعے اب تک 20 ہزار سے زائد مریضوں کو فائدہ پہنچایا جا چکا ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ 1 (روسی): دانیلکن میخائل یوریوِچ سینئر آرتھوپیڈک سرجن روسی ایلیزاروف سائینٹیفک سینٹر
"یہ حقیقت میں دو طرفہ سیکھنے کا عمل ہے۔ چینی ڈاکٹروں سے ہم نے دیکھا کہ وہ روایتی حکمت کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ کر نئی سوچ سامنے لاتے ہیں۔ ان کی تکنیک نہایت درست اور مریض کے لیے مخصوص ہوتی ہے جو ہمارے لیے قابلِ احترام ہے۔ چینی مریضوں میں ہم نے بڑی ہمت، حوصلہ اور اعتماد دیکھا ہے۔”
ساوٴنڈ بائٹ 2 (چینی): مِنگ شِن جئے پارٹی برانچ سیکریٹری ہُوا کاؤنٹی آرتھوپیڈکس اسپتال
"ہمارا اسپتال ہڈیوں کے علاج کی اُس تکنیک کو محفوظ رکھے ہوئے ہے جس کی تاریخ ساڑھے تین سو برس سے زیادہ پرانی ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ دنیا کی جدید آرتھوپیڈک تکنیک کو روایتی چینی طب کی گہری دانش کے ساتھ ملا کر ہم مریضوں کو حقیقی فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ اس طرح علاج کم تکلیف دہ اور صحت یابی تیز تر ہو جاتی ہے۔”
آن یانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
—————————————————-
آن سکرین ٹیکسٹ:
چینی اور روسی اسپتالوں کا آرتھوپیڈک سرجری میں کامیاب تعاون
ہواشیان کاؤنٹی اسپتال اور روسی ایلیزاروف سینٹر کا 2018 سے مشترکہ پروگرام
ایلیزاروف ٹیکنیک اور روایتی چینی طریقہ علاج کا امتزاج
کم سے کم جراحی اور روایتی چینی بحالی کے طریقہ سے 20 ہزار سے زائد مریض مستفید
چینی ڈاکٹروں کی جدت اور درستگی قابلِ احترام ہے۔روسی ماہر سرجن
چینی مریضوں کی ہمت، اعتماد اور حوصلہ قابلِ تعریف
ہواشیان اسپتال میں ہڈی جوڑنے کی 360 سالہ روایت قائم
جدید تکنیک اور روایتی حکمت سے علاج زیادہ مؤثر اور کم تکلیف دہ ہو تا ہے۔ چینی عہدیدار
