مس یونیورس 2025 کا مقابلہ آئندہ ماہ نومبر میں تھائی لینڈ میں منعقد ہوگا،، اس دنیا بھر کی 130 سے زائد خوبصورت اور ہونہار خواتین اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گی۔
مس یونیورس آرگنائزیشن کے مطابق، یہ مقابلہ خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔
یہ مقابلہ روایتی خوبصورتی کے معیارات سے ہٹ کر خواتین کی قیادت کی صلاحیتوں، ذہانت اور سماجی خدمات پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔
