فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنل رائونڈ منگل سے شروع ہوگا اور اس سلسلے میں دو میچز میں 4 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔
پہلا میچ میزبان چلی اور میکسیکو کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں یوکرین اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔دونوں میچز الیاس فیگیرو برانڈر سٹیڈیم، والپریزو میں کھیلے جائیں گے۔
میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 9اکتوبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا جس کے بعد میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گی۔
چاروں کوارٹر فائنلز11 اور 12ا کتوبر کو کھیلے جائیں گے ، اس کے بعد میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز15 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے میچ 18 جبکہ فائنل میچ 19 اکتوبر کو جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل سٹیڈیم، سانتیاگومیں کھیلا جائے گا۔
