بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10 اکتوبر کو شروع ہو گا، یہ میچ 14 اکتوبر تک ارون جیٹلی سٹیڈیم، نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی ٹیم کو شبمن گل لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو روسٹن چیسی لیڈ کریں گے۔سیریز اپنے نام کرنے کے لئے بھارت کو یہ میچ کم از کم ڈرا کھلنا ہوگا جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لئے یہ میچ جیتنا ضرور ہوگا۔
واضح رہے میزبان بھارتی ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔
