کراچی میں ایس آئی یو کے ساتھ مقابلے میں مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت احتشام الدین کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بھتہ خور گروہ صمد کاٹھیا وارڈی سے تھا، ملزم پر 13سے زائد مقدمات درج ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے، ملزم کی نعش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
