پیر, اکتوبر 6, 2025
تازہ ترینبلوم برگ نے پاکستان کو دوسری ابھرتی معیشت قرار دے دیا

بلوم برگ نے پاکستان کو دوسری ابھرتی معیشت قرار دے دیا

بلوم برگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی معیشت قرار دے دیا۔ بلومبرگ کے جاری نئے اعداد و شمار کے مطابق جون 2024ء سے ستمبر 2025ء تک پاکستان نے وہ معاشی کارکردگی دکھائی جو دنیا کی بڑی ابھرتی معیشتیں حاصل نہ کر سکیں۔

کریڈٹ ڈیبٹ سویپ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ بلوم برگ نے پاکستان کو واحد ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا جس نے چار سہ ماہیوں میں اپنی مالی ساکھ میں بہتری دکھائی۔

بلوم برگ کے مطابق عالمی درجہ بندی میں پاکستان ترکی کے بعد دوسرا سب سے بہتر ہونے والا ملک بن گیا ہے، یہ پیش رفت عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کی عکاس ہے۔بلومبرگ کے مطابق مالیاتی نظم و ضبط، سٹرکچرل ریفارمز، قرضوں کی بروقت ادائیگی، اور آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عمل درآمد نے پاکستانی معیشت کو استحکام دیا ،حکومت کی موثر پالیسیوں نے مہنگائی پر قابو پایا، روپے کو مستحکم کر کے بیرونی خسارے کو محدود کیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے بھی پاکستان کے حوالے سے مثبت آئوٹ لک کو برقرار رکھا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!