پیر, اکتوبر 6, 2025
پاکستانشہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات، تجارت سمیت مختلف...

شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور ملائیشیا نے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملائیشین ہم منصب کیساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور غزہ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے، دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ملائیشیا کی قیادت اور عوام کی جانب سے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو ترقی یافتہ بنانے میں انور ابراہیم کا اہم کردار ہے، دوطرفہ تعلقات سے متعلق انور ابراہیم کا دورہ پاکستان یادگار تھا، ملائیشین ہم منصب نمایاں خصوصیات کے حامل شخصیت ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انور ابراہیم کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، ہمارے ملک کی بڑی تعداد میں طلبا ملائیشیا میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 20کروڑ ڈالر مالیت حلال گوشت کی برآمد کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں، دونوں ممالک مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر ہونیوالے صہیونی ظلم کے خلاف مل کر آواز اٹھا رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ فلسطینی عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو۔

وزیراعظم نے انور ابراہیم کی کتاب سکرپٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب اسلام آباد اور کوالالمپور کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں، ہمارے خطے میں استحکام کیلئے پاک بھارت امن اہم ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!