پرتگال میں چین کے سفیر ژاؤ بین تانگ اور پرتگال کے وزیر معیشت و علاقائی ہم آہنگی مینوئل کاسترو المیڈا پرتگال کے شہر اووار میں الکوبرے کی نئی فیکٹری کا افتتاح کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
لزبن(شِنہوا)پرتگال کے وزیر معیشت و علاقائی ہم آہنگی مینوئل کاسترو المیڈا نےکہا ہے کہ چین آج ٹیکنالوجی کی ترقی کے ایک قابل ذکر مقام پر ہے اور عالمی تکنیکی اختراع کا ایک بڑا محرک ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کی حالیہ اختراعی کامیابیاں قابل تعریف ہیں۔
شِنہوا کو ایک خصوصی انٹرویو میں چین کے 14 ویں 5 سالہ منصوبے کے تحت ہونے والی پیش رفت پر بات کرتے ہوئے المیڈا نے کہا کہ وہ اس سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں 20 سال پہلے، 10 سال پہلے اور صرف 15 دن قبل چین کا دورہ کر چکا ہوں اور اس کی ترقی کی سطح میں فرق بہت بڑا ہے۔
المیڈا نے یاد دلایا کہ وہ گزشتہ ماہ پرتگال کے وزیراعظم لوئس مونٹی نیگرو کے سرکاری دورہ چین کے دوران ان کے ساتھ تھا۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پھنگ کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح تھا کہ صدر شی جن پھنگ پرتگال کے بارے میں بہت مثبت انداز رکھتے ہیں اور ملک کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر نے حقیقی معلومات کے ساتھ بات کی اور پرتگال کے لئے ایک قسم کا ذاتی لگاؤ بھی ظاہر کیا جس نے ہمیں بہت متاثر کیا اور ہمارے تعلقات کی قربت کو نمایاں کیا۔
پرتگال میں بجلی کی تار بنانے والی سب سے قدیم کمپنی الکوبرےجو اب چین کے ہینگ تونگ گروپ کی ذیلی کمپنی ہے، کی 115و یں سالگرہ کی تقریب کے دوران مینوئل کاسترو المیڈا نے بارہا لفظ اختراع پر زور دیا۔ ان کا خیال ہے کہ یہ چین کے آمدہ 15 ویں 5 سالہ منصوبے میں شامل ترقیاتی ترجیحات سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔
