پیر, اکتوبر 6, 2025
تازہ ترینچین میں "کرسپی" نسل جدید تناؤ کا علاج قدیم طریقوں سے تلاش...

چین میں "کرسپی” نسل جدید تناؤ کا علاج قدیم طریقوں سے تلاش کرنے لگے

چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کے ضلع بی شان میں روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) سٹریٹ میں لوگ مختلف مصنوعات کا انتخاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

جنان(شِنہوا)چین کے مشرقی شہر جنان میں منعقدہ ایک ثقافتی اور سیاحتی تجرباتی تقریب میں نوجوانوں نے روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ یہ شہر چین کے قدیم طبی ماہر بی آن چھو کا آبائی مقام ہے۔ تقریب میں نوجوانوں نے نامور ڈاکٹروں سے مفت کلینکس میں مشورے لئے اور صحت بخش طبی ادویات پر مبنی کھانوں کا لطف اٹھایا۔

شان ڈونگ یونیورسٹی برائے روایتی چینی طب کے طالب علم یانگ جیاشو نے اپنے سٹال پر اپنی ڈیزائن کردہ موتیوں والی بریسلٹ کی نمائش کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ بریسلٹ خود تیار کیا ہے جس میں گلاب، آسٹراگالس اور پودینے کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان جڑی بوٹیوں کو پیسنے، دبانےاور خشک کرنے کے بعد یہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ ان کا سٹال طلبہ کے زیر انتظام اس ٹی سی ایم مارکیٹ کا حصہ تھا جس میں ہربل چائے کے تھیلے، شیمپو بارز اور لوبان سمیت کئی نئی مصنوعات پیش کی گئیں۔

یانگ کے ہم جماعت لی جیاہوئی اپنے تیار کردہ شیمپو بار کو فروغ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل نوجوان دیر تک جاگتے ہیں اور بالوں کے جھڑنے کے مسئلے کا شکار رہتے ہیں۔ ہمارا ٹی سی ایم پر مبنی شیمپو بار بالوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔

یانگ اور لی دونوں نے روایتی چینی طب میں دلچسپی کے باعث یونیورسٹی کے ایک کلب میں شمولیت اختیار کی ہے جہاں وہ جڑی بوٹیوں پر مبنی مصنوعات کی تیاری اور مارکیٹنگ کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ایک مقبول اصطلاح کرسپی یوتھ سامنے آئی ہے جو ان نوجوانوں کے لئے استعمال ہوتی ہے جن کی جسمانی یا ذہنی صحت بہترین حالت میں نہیں ہے۔

لی جیاہوئی نے کہا کہ ٹی سی ایم ہماری ثقافت کا ایک خزانہ ہے۔ میرے ‘کرسپی’ ہم عمر ساتھی تیزی سے اس کے طبی فوائد کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے گرمیوں میں ایک ہربل مرہم تیار کیا تھا جو خارش اور سوجن میں موثر ہے۔ اس کی سینکڑوں شیشیاں فروخت ہوئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!