اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کو امن منصوبے کے ذریعے یا فوجی کارروائی سے غیر مسلح کیا جائے گا۔
یروشلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم قیدیوں کی رہائی کی تفصیلات کو حتمی شکل دے گی، ہماری ٹیم غزہ منصوبے کے تحت قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک ٹائم لائن پر کام کرے گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی تجویز میں حماس کو غیر مسلحہ کرنا بھی شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو غیر مسلح کیا جانا ناگزیر ہے، یہ کام یا تو امریکی صدر کی تجویز کے تحت مکمل ہوگا یا پھر اسرائیلی فوجی کارروائی کے ذریعے، لیکن ہر صورت میں یہ مقصد حاصل کیا جائے گا۔
