اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانسابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیل کی حراست میں ہیں، دفتر خارجہ

سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیل کی حراست میں ہیں، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع سے ہمیں تصدیق ہوئی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض فورسز کی حراست میں ہیں اور وہ محفوظ و صحت مند ہیں، مقامی قانونی ضوابط کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور جب ان کی ملک بدری کے احکامات جاری ہوں گے تو ان کی واپسی کو تیز رفتار بنیاد پر ممکن بنایا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اسرائیل سے پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور فوری واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ وہ پہلے بھی ان پاکستانی شہریوں کی واپسی میں معاون رہی ہے جو بحری قافلے سے قبل ہی واپس آ چکے ہیں، اس تناظر میں ہم ان برادر ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے شہریوں کی واپسی میں تعاون کیا، حکومت بیرونِ ملک اپنے تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، توقع ہے کہ وطن واپسی کا یہ عمل آئندہ چند دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔

واضح رہے اسرائیلی فورسز نے غزہ کا محاصرہ توڑنے اور امداد پہنچانے کے لیے جانے والے بحری قافلے غزہ فلوٹیلا کو روکنے کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو غیرقانونی طور پر حراست میں لیا۔

حراست میں لیے گئے افراد میں سابق سینیٹر جماعتِ اسلامی مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!