تل ابیب: سربراہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے 7 اکتوبر حملہ روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ میجر جنرل اہرن ہالیوا نے 7 اکتوبرکا حملہ روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کر کے استعفیٰ دے دیاہے۔
میجر جنرل اہرن ہالیوا نے 7 اکتوبر واقعات کی ریاستی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب میجر جنرل شیلومی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے عہدہ سنبھالتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کو ترجیح قرار دیا ہے۔
