اتوار, اکتوبر 5, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچینی اور بنگلہ دیشی صدور کی باہمی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ...

چینی اور بنگلہ دیشی صدور کی باہمی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد

بنگلہ دیش کے ضلع پیروج پور میں قائم 8 ویں بنگلہ دیش۔چین دوستی پل کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ اور بنگلہ دیشی صدر محمد شہاب الدین نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ہے۔

شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور بنگلہ دیش روایتی دوستانہ ہمسائے ہیں جن کے درمیان طویل عرصے سے تبادلے ہوتے رہے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد پچھلے 50 سال میں بین الاقوامی اور علاقائی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین اور بنگلہ دیش نے ہمیشہ امن کے 5 اصولوں کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات قائم رکھے۔ یہ تعلقات ممالک کے درمیان باہمی احترام، مساوات اور فریقین کے فائدے کی مثال ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور بنگلہ دیش نے باہمی سیاسی اعتماد کو مستحکم کیا، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو اعلیٰ معیار پر وسعت دی، مختلف شعبوں میں عملی تعاون بڑھایا اور جامع تزویراتی تعاون کو مزید گہرا کیا۔

چینی صدر نے زور دیا کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور شہاب الدین کے ساتھ مل کر 50 ویں سالگرہ کو روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، باہمی مفاد کے تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کا موقع بنائیں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچے اور عالمی امن و ترقی میں زیادہ تعاون کیا جا سکے۔

شہاب الدین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پچھلے 50 سال میں بنگلہ دیش اور چین نے باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر گہری دوستی قائم کی ہے اور مسلسل تعاون نے دونوں قوموں کو حقیقی فوائد پہنچائے ہیں۔

بنگلہ دیشی صدر نے کہا کہ بنگلہ دیش خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ میں چین کے اہم کردار کو نہایت سراہتا ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کی پائیدار ترقی کے لئے چین کی طویل مدتی قیمتی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!