کراچی پولیس نے معمولی جھگڑے پر دوست کو چھریوں کے وار سے قتل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق گلبرگ موسی کالونی یو سی پارک کے قریب قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ وسیم ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
گلبرگ تھانے کے ہیڈ محرر اے آیس آئی یاسرنے بتایا کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے باعث پیش آیا، ملزم کامران کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
