پی ڈی ایم اے نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سیلاب سے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں، سیلاب متاثرین اپنے گھروں کو واپس جارہے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں سروے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دریائوں کی صورتِ حال اب معمول کے مطابق ہے، اس وقت سیلابی صورتحال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج اور دریائے راوی میں بھارت سے مزید پانی آنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث ریلیف سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوںمیں مزید بارشوں کا امکان ہے، شہری اس دوران احتیاط برتیں۔
