اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبونا راست جدید تکنیکوں کے ذریعے مالیاتی لین دین کو فروغ دینے...

بونا راست جدید تکنیکوں کے ذریعے مالیاتی لین دین کو فروغ دینے کیلئے بڑا قدم ہے،شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بونا راست منصوبہ جدید تکنیکوں کے ذریعے مالیاتی لین دین کو فروغ دینے کیلئے بڑا قدم ہے، منصوبہ پاکستان کے ڈیجیٹل پیمنٹ انفرااسٹرکچر کو دنیا بھر تک پھیلا دے گا،اقدام سے حوالہ،ہنڈی کا خاتمہ ہوگا،ہوم گرون اکنامک پروگرام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بونا راست کنیکٹیویٹی منصوبے کے نفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں،منصوبے کیلئے میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سمیت دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے بہت اچھا کام کیا ہے، پہلے میں کچھ غلطیاں صحیح کرنا چاہوں گا، کارنداز کے سی ای او نے بتایا کہ اس کے مکمل ہونے کا وقت 5 سال تھا لیکن اسے 5 ماہ میں مکمل کیا گیا ہے، بونا کا مطلب ’بنایا‘ ہے یعنی ’بلڈنگ‘۔ انہوں نے کہا کہ بونا راست کا نفاذ ہمارے لئے بہت اہم ہے،یہ پاکستان کا پہلا کراس بارڈر رقوم کی منتقلی کا نظام ہے، یہ پاکستان کی ڈیجیٹل پیمنٹ انفرااسٹرکچر کو دنیا بھر تک پھیلا دے گا، آج ہمارا ملک وسیع تر مالیاتی ایکو سسٹم نظام میں ضم کر کے گورننس کی نئی جہت میں داخل ہو رہا ہے، یہ اقدام ہمارے عرب ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کردے گا، اس کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے سے پاکستان اور عرب ممالک میں رقوم کی منتقلی شفاف اور مؤثر انداز میں ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ جدید تکنیکوں کے ذریعے مالیاتی لین دین کو فروغ دینے کیلئے بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ بونا راست اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کس طرح جدید ٹیکنالوجی کو نافذ کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے اور یہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ملک اپنی 77ہویں سالگرہ منا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عرب اور پاکستان کے کراس بارڈر ریٹیل ریمیٹینس اور ترسیلات زر کی رقم 20 ارب امریکی ڈالر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بونا راست منصوبہ جہاں ترسیلات زر میں اضافے کا سبب بنے گاوہاں اس سے حوالہ اور ہنڈی کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو چیلنجز درپیش ہیں، ہم مشترکہ کاوشوں اور ٹیم ورک سے چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو ہمارے کام کو مشکل بنا رہا ہے وہ ایف بی آر ہے،اب اس کی ڈیجیٹائزیشن ہورہی ہے، میلنڈا فاؤنڈیشن اس کیلئے ہماری مدد کر رہا ہے اور میکنزی ہماری کنسلٹنٹ فرم ہے، میرا دوسرا بڑا چیلنج پاور سیکٹر ہے، ہم ایک ہوم گرون اکنامک پروگرام بھی لارہے ہیں، جلد اس کا اعلان کروں گا، ہماری قوم بہت بہادر ہے، یہ انتہائی پر امید قوم ہے، سب ریفارمز اب ہو رہے ہیں لیکن اب بات کا نہیں نفاذ کا وقت ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!