اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلچین کے ساتھ تعاون روس کے لئے فائدہ مند ہے، اعلیٰ روسی...

چین کے ساتھ تعاون روس کے لئے فائدہ مند ہے، اعلیٰ روسی عہدیدار

روس کے بحیرہ اسود کے سیاحتی مقام سوچی میں منعقدہ والڈائی مباحثہ کلب کے سالانہ اجلاس کے ایک سیشن میں مہمان شریک ہیں۔(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)روس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ روس نے چین کے ساتھ تعاون سے فوائد حاصل کئے ہیں۔

روسی صدارتی ایگزیکٹو آفس کے ڈپٹی چیف آف سٹاف میکسم اوریشکن نے یہ بات سوچی میں سالانہ والڈائی بین الاقوامی مباحثہ کلب کے اجلاس کے موقع پر کہی۔

انہوں نے شِنہوا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کے ساتھ شراکت داری دنیا کے کسی بھی ملک کے لئے زبردست مواقع فراہم کرتی ہے اور جیسا کہ ہم دیکھ رہے ہیں چین برکس کے ہر ملک کے ساتھ بلا تخصیص تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔

روس-چین تعلقات پر بات کرتے ہوئے اوریشکن نے کہا کہ گزشتہ پانچ سے دس سالوں کے دوران دو طرفہ تجارت میں نمایاں رفتار سے اضافہ ہوا ہے جبکہ سرمایہ کاری اور عوامی روابط میں بھی خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!