اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینوی لاگ: گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں الیکٹرک ذرائع نقل و حمل...

وی لاگ: گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں الیکٹرک ذرائع نقل و حمل کے مستقبل کا خاکہ پیش

اسٹینڈ اپ (انگریزی): یُو جیا مِنگ، نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی

’’مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور برین کمپیوٹر انٹرفیس سے لے کر جدید ادویات تک، چین کا صوبہ زی جیانگ جو ایک بڑی اقتصادی قوت ہے سائنس و ٹیکنالوجی کی اختراعات کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہائی ٹیک سیکٹرز میں نمایاں کامیابیاں سامنے آئی ہیں۔

چوتھی عالمی ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں شریک کمپنیاں یہ دکھا رہی ہیں کہ ڈیجیٹل جدت مستقبل کی ای موبلٹی کو کس طرح نئی شکل دے رہی ہے۔‘‘

ساوٴنڈ بائٹ 1 (چینی): یانگ شی، میڈیا لایژن آفیسر ایروفوجیا

’’ایروفوجیا ہمیشہ سے الیکٹرک ہوائی جہاز (ای وی ٹی او ایل) کی تحقیق اور ترقی کے لیے پرعزم رہا ہے۔ اس جہاز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آٹھ پروپیلر ہیں۔ اندرونی چار پروپیلر جھکاؤ کے نظام کا حصہ ہیں جس پر ہمیں سب سے زیادہ فخر ہے۔ یہ توانائی کی کارکردگی بڑھاتے ہیں اور جہاز کے بوجھ کو کم کرتے ہیں۔ اس کے بڑے استعمال شہری سفر، سیر و تفریح اور ہنگامی امداد ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ کم بلندی کی معیشت اور اس سے جڑی صنعتیں اور ہمارے یہ جہاز مستقبل میں گھروں تک عام ہو جائیں گے۔‘‘

ساوٴنڈ بائٹ 2 (چینی): وانگ جیان، مارکیٹنگ ڈائریکٹر ٹی مو ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ

’’فی الحال یہ پروڈکٹ زیادہ تر لاجسٹکس، کولڈ چین ڈلیوری، سیکیورٹی پیٹرولنگ اور فائر انسپیکشن میں استعمال ہو رہی ہے۔ یہ ہمارا دوسرا موقع ہے کہ ہم گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں شریک ہیں۔ میں نے دیکھا کہ اس بار نئی مصنوعات پہلے سے زیادہ متعارف کرائی گئی ہیں جو تبادلہ خیال کا ایک شاندار موقع فراہم کرتی ہیں۔‘‘

ساوٴنڈ بائٹ 3 (انگریزی): خان منقوش عوان،پاکستانی مندوب

“میں آج ہانگ ژو میں یہ ڈیجیٹل ایکسپو دیکھنے آیا ہوں جو میرے لیے ایک شاندار تجربہ ہے۔ میں خاص طور پر برقی گاڑیاں، ڈرونز اور دوسری سہولتیں دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔”

ہانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

————————————-

آن سکرین ٹیکسٹ:

چین میں چوتھی گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کا انعقاد

ایکسپو میں ای موبلٹی کے جدید مستقبل کی جھلکیاں

صوبہ زی جیانگ کی سائنس و ٹیکنالوجی کی جدت میں تیز رفتار

ای وی ٹی او ایل ہوائی جہاز، شہری سفر اور ریسکیو میں انقلابی تبدیلی

آٹھ پروپیلرز والا نیا ای وی ٹی او ایل توانائی کے بہتر استعمال میں معاون ہے۔میڈیا  آفیسر ایروفوجیا

کم بلندی معیشت اور نئی صنعتیں عام گھروں تک پہنچنے کو تیار

ٹی مو ٹیکنالوجی کی پروڈکٹس کا  لاجسٹکس، کولڈ چین اور سکیورٹی میں استعمال

ایکسپو میں نئی مصنوعات کی بڑی تعداد نمائش کا حصہ

ڈیجیٹل ایکسپو شرکاء کو باہمی تبادلہ خیال کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!