سابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ اسی معاہدے سے مطابقت رکھتا ہے جس پر ہم نے جو بائیڈن کے دورِ حکومت میں عمل کیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوںنے کہا کہ امید ہے یہ منصوبہ مکمل طور پر قبول، مکمل طور پر اختیار اور مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کئی مہینوں میں تیار ہوا اور کم و بیش یہ آنے والی انتظامیہ کے لیے رکھا رہ گیا تھا اور مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ ٹرمپ نے اس پر عمل کیا۔
