اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین کی معیشت مسلسل ترقی کے لئے مکمل تیار ہے، چیف اکانومسٹ...

چین کی معیشت مسلسل ترقی کے لئے مکمل تیار ہے، چیف اکانومسٹ ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے چیف اکانومسٹ البرٹ پارک چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم فار ایشیا (بی ایف اے) کے دوران پینل مباحثے میں گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف اکانومسٹ البرٹ پارک نے کہا ہے کہ چین کی معیشت مضبوط افرادی قوت اور فعال کاروباری اداروں کی مدد سے اپنی مثبت ترقی کی سمت برقرار رکھنے کی مستحکم پوزیشن میں ہے۔

بیجنگ میں مشرقی ایشیا فورم 2025 اور ٹاک چائنہ سیمینار میں شرکت کے موقع پر شِنہوا کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کی مہارت، صف اول کی کمپنیوں کی صلاحیت اور ملک بھر میں  کاروباری اداروں کی قابلیت کے لحاظ سے چینی معیشت کے پاس بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کچھ چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود چینی معیشت کے استحکام پر اطمینان کااظہار کیا۔

انہوں نے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئےچینی حکومت کی حالیہ  تدریجی نوعیت کی پالیسیوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے معیشت میں کھپت بڑھانے پر زور  دینا یقیناً ایک اچھا اشارہ ہے، اس سمت میں سفر جاری رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے خاندانوں میں وسائل کی ازسر نو تقسیم اور سماجی تحفظ پروگرامز کو مستحکم کرنے کے اقدامات نہ صرف کھپت بڑھا سکتے ہیں بلکہ سماجی تحفظ کا  ایک زیادہ مضبوط جال تعمیر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے چینی حصص مارکیٹ کی طرف سرمایہ کاروں کی دوبارہ نمایاں بحالی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس کا سہرا ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں چین کی تسلیم شدہ تکنیکی قیادت کے ساتھ ساتھ  چین اور امریکہ کے تعلقات کے مزید مستحکم اور بہتر ہونےکے امکانات پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی غیر یقینی سیاسی صورتحال میں کمی چین میں مزید سرمایہ کاری کو فروغ دے سکتی ہے کیونکہ چینی معیشت ایک مناسب رفتار سے ترقی کررہی ہے۔

’’مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا” کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں پارک نے چین کی "اے آئی پلس” مہم کی تعریف کی اور اسے معاشرے کے مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے گہرے انضمام اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کی صلاحیت سے بھرپور قرار دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!