اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانکشمیری مظاہرین کو مطالبات کیلئے تشدد کا راستہ نہیں اپنانا چاہئے تھا،...

کشمیری مظاہرین کو مطالبات کیلئے تشدد کا راستہ نہیں اپنانا چاہئے تھا، رانا احسان افضل

وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈنیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ مظاہرین کو مطالبات کیلئے تشدد کا راستہ نہیں اپنانا چاہئے تھا، پرتشدد واقعات میں ہونیوالی ہلاکتوںکی انکوائری کرائینگے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے کہا کہ آزاد کشمیر میںپرتشدد واقعے میں ہلاکتیں قابل افسوس ہیں، عوامی مطالبات کو پرامن طریقے سے مانا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بھی آزاد جموں و کشمیر کیلئے 30ارب کا پیکیج دیا تھا، وزیراعظم کی کوشش ہے معاملے کو پرامن طریقے سے حل کر لیا جائے، مظاہرین کے مطالبات بجاء ہیں لیکن اس کیلئے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہئے جن لوگوں کی جانیں گئیں اس کی انکوائری کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تمام جماعتوں کی لیڈرشپ نے کوشش کی کہ معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں، معاملات پر نظرثانی کی جائیگی، امید ہے کوئی حل نکل آئے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!