اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلفلپائن میں شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 72 ہو...

فلپائن میں شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 72 ہو گئی

فلپائن کے صوبے سیبو میں 6.9 درجے شدید زلزلہ سےمتاثرہ افراد سیبو صوبائی ہسپتال میں زیر علاج ہیں-(شِنہوا)

منیلا(شِنہوا)فلپائن کے وسطی صوبے سیبو میں 6.9 شدت کے زلزلے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے۔

فلپائن کے آفات سے بچاؤ اور انتظام کے قومی ادارے (این ڈی آر  آر ایم سی) کے مطابق زلزلہ منگل کی رات مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 59 منٹ پر آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 294 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی آر آر ایم سی نے بتایا کہ سب سے زیادہ 30 ہلاکتیں بوگو شہر میں ہوئیں جو کہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔ اس کے علاوہ سان ریمیگیو قصبے میں 22، میڈیلین قصبے میں 12، تابوگون قصبے میں 5 اور سوگود، تابویلان اور بوربون کے قصبوں میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔

ادارے کے مطابق 47 ہزار 221 خاندان، یعنی ایک لاکھ 70ہزار 959 افراد متاثر ہوئے، جس کے بعد صوبائی حکومت نے پورے صوبے میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا۔

ادارے نے بتایا کہ 87 ڈھانچوں اور 597 مکانات کو نقصان پہنچا۔

فلپائن بحرالکاہل کے "رنگ آف فائر” پر واقع ہے، جو زلزلوں اور آتش فشانی سرگرمیوں کا شکار علاقہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!