اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین، کرتب بازی کے گڑھ ووچھیاؤ کاؤنٹی میں 20واں عالمی سرکس فیسٹیول...

چین، کرتب بازی کے گڑھ ووچھیاؤ کاؤنٹی میں 20واں عالمی سرکس فیسٹیول شروع

چین کے شمالی صوبہ ہیبےکی ووچھیاؤ کاؤنٹی میں اتوار کے روز 20واں چین ووچھیاؤ انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول شروع ہوگیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ فیسٹیول کی مرکزی سرگرمیاں اس مقام پر منعقد ہو رہی ہیں جو ملک میں ایکروبیٹکس (کرتب بازی) کے گہوارے کے طور پر مشہور ہے۔

فیسٹیول میں 19 ممالک اور خطوں کے 28 مظاہرے شامل ہیں۔ اس میں تین گولڈن لائن، پانچ سلور لائن اور سات برانز لائن ایوارڈز کے لئے مقابلے ہو رہے ہیں۔ اختتامی تقریب 3 اکتوبر کو ہوگی جبکہ متعلقہ موضوعاتی پروگرام چین کے  آٹھ روزہ قومی دن اور وسطی خزاں تہوار کی چھٹیوں کے آخری دن 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): وِکٹر روشچن، روسی کرتب باز

"ہمارے لئے یہ ایک بڑی دوستی ہے۔ ایک ایسا موقع ہے جہاں سرکس کا پورا خاندان ایک جگہ جمع ہوتا ہے اور اس قسم کے فیسٹیول پریڈ شو میں حصہ لیتا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مالو لاٹرومپیٹ، فرانسیسی کرتب باز

"یہ دیکھنا واقعی دلچسپ تھا کہ تمام خاندان واقعی روایتی چینی سرکس میں حصہ لے رہے ہیں۔ اور ہاں یہ دیکھ کر ایک تازگی کا احساس بھی ہوا۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): الیزے پوائٹرو، فرانسیسی کرتب باز

"یہ ہمارے لئے  نیا ہے۔ ہم نے پہلے اس قسم کا سرکس کبھی نہیں دیکھا۔ یہ واقعی دلچسپ ہے کہ کچھ بالکل مختلف اور روایتی دیکھنے کو ملا۔”

یہ فیسٹیول سال 1987 میں شروع ہوا اور اب ہر دو سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ یہ چین میں ایکروبیٹکس (کرتب بازی) کے میدان میں سب سے بڑا اور سب سے زیادہ متاثر کن پروگرام ہے۔ اس کے علاوہ یہ ملک میں ہونے والے فنون کے اعلیٰ سطح کے مقابلوں اور ثقافتی میلوں میں سے سب سے وسیع اور نمایاں تقریبات میں سے ایک ہے۔

یہ فیسٹیول دنیا کے تین بڑے کرتب بازی کے مقابلوں میں شمار ہوتا ہےجن میں موناکو میں ہونے والا ’مونٹے کارلو انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول‘ اور پیرس کا ’ورلڈ سرکس فیسٹیول آف ٹومارو‘ بھی شامل ہیں۔

شی جیا چوانگ، چین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کی ووچھیاؤ کاؤنٹی میں 20واں عالمی سرکس فیسٹیول شروع

میلے میں دنیا کے 19 ممالک کے فنکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے

تین ایوارڈ کیٹیگریز کے لئے28 مظاہرے فیسٹیول کا حصہ ہیں

مقابلہ جیتنے والوں کو گولڈن، سلور اور برانز لائن ایوارڈز ملیں گے

ووچھیاؤ کاؤنٹی میں پہلی بار یہ ایونٹ ہو رہا ہے

یہ ہر دو سال بعد ہونے والا سب سے بڑا سرکس فیسٹیول ہے

یہ فیسٹیول  کرتب بازی کے تین بڑے عالمی مقابلوں میں شامل ہے

کرتب بازی فیسٹول کی اختتامی تقریب 3 اکتوبر کو ہوگی

متعلقہ موضوعاتی پروگرام 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!