اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلترکیہ کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کی شدید مذمت

ترکیہ کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کی شدید مذمت

ترکیہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں شہری جہازوں پر حملہ معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ اشتعال انگیزی سے گریز کرنے والے پرامن شہریوں کو حملے کا نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ نیتن یاہو حکومت کی غزہ کو قحط کی جانب دھکیلنے والی فاشسٹ اور جنگجوانہ پالیسیاں صرف فلسطینیوں تک محدود نہیں ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ فلوٹیلا کو روکنا اور کارکنوں کو گرفتار کرنا ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیلی فورسز ہر اس شخص کو نشانہ بناتی ہیں جو اسرائیلی جبر کے خلاف جدوجہد کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق ترک شہریوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا اور فلوٹیلا پر حملے کے ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!