اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ بدستور دنیا کا چوتھا بڑا زرمبادلہ مرکز برقرار

ہانگ کانگ بدستور دنیا کا چوتھا بڑا زرمبادلہ مرکز برقرار

بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹس (بی آئی ایس) کے سروے کے مطابق ہانگ کانگ بدستور دنیا کا چوتھا بڑا زرمبادلہ مرکز اور سب سے بڑا آف شور رین من بی کاروباری مرکز ہے۔ (شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)بینک فار انٹرنیشنل سیٹلمنٹس (بی آئی ایس) کے جاری کردہ سروے کے مطابق ہانگ کانگ بدستور دنیا کا چوتھا بڑا زرمبادلہ مرکز اور سب سے بڑا آف شور رین من بی  کاروباری مرکز ہے۔

بی آئی ایس نے 2025 کے تین سالہ مرکزی بینک سروے کے نتائج جاری کر دئیے ہیں، جو غیر ملکی زرمبادلہ اور اوور۔ دی۔ کاؤنٹر ( او ٹی سی) ڈیریویٹوز مارکیٹس کے کاروباری حجم سے متعلق ہیں۔

سروے کے نتائج کے مطابق ہانگ کانگ میں زرمبادلہ کے لین دین کا یو میہ  اوسط حجم 27.2 فیصد اضافے کے بعد اپریل 2025 میں 883.1 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ،یہ شرح اپریل 2022 میں 694.4 ارب امریکی ڈالر تھی۔

ہانگ کانگ نے بڑے آف شور رین من بی زرمبادلہ مرکز اور اوور ۔دی ۔کاؤنٹر (او ٹی سی) سودی شرح ڈیریویٹوز کے سب سے بڑے عالمی مرکز کی حیثیت برقرار رکھی ہے۔ رین من بی زرمبادلہ کے یومیہ اوسط لین دین میں 64.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل 2022 کے 191.2 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر اپریل 2025 میں 315.1 ارب امریکی ڈالر ہوگیا۔

اوور دی کاؤنٹر (او ٹی سی) سودی شرح کے ڈیریویٹوز کے حوالے سے ہانگ کانگ میں اپریل 2025 کے دوران یومیہ اوسط کاروباری حجم 84.1 ارب امریکی ڈالر رہا۔ مارکیٹ میں سب سے زیادہ سرگرمی امریکی ڈالر، رین من بی اور آسٹریلوی ڈالر کے سودی شرح کے ڈیریویٹوز کی تجارت میں دیکھی گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!