چین نے پیر کے روز جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے دو نئے تجرباتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کئے ہیں۔
دونوں تجرباتی سیٹلائٹس ’شی یان 30 صفر ایک اور شی یان 30 صفر دو‘ کو بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے لانگ مارچ 2ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور وہ کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے۔
یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر زمین کے مشاہدے کی ٹیکنالوجیز کی تجرباتی جانچ کے لئے استعمال ہوں گے۔
یہ لانچ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹس کے 598ویں پرواز مشن کی علامت ہے۔
شی چھانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین نے دو نئے تجرباتی سیٹلائٹ خلا میں بھیجے ہیں
سیٹلائٹ شی چھانگ لانچ سینٹر سے روانہ ہوئے
دونوں سیٹلائٹس کی لانچنگ صبح 11 بجے ہوئی
لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ استعمال کیا گیا
سیٹلائٹ اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے
مقصد زمین کے مشاہدے کی ٹیکنالوجی جانچنا ہے
یہ لانچ لانگ مارچ راکٹس کا 598واں مشن ہے
